متوفی کی شناخت ارمان کے نام سے ہوئی،باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں ایک 17 سالہ نوجوان لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے اپنی جان لے لی، متوفی کی شناخت 17 سالہ ارمان کے نام سے ہوئی، ارمان نے گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔