بلوچستان کے علاقے مچ میں ٹرک اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
نصیرآباد میں بھی ٹرک کی کار کو ٹکر سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مچ میں ٹرک نے ویگن کو ٹکر ماری، جس کے باعث ویگن بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ویگن میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب نصیرآباد میں ڈھاڈر قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔