لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 235 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والوں میں سے 92 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 143 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، جیسے کہ تیز رفتاری، سگنلز کی خلاف ورزی اور غلط سمت میں گاڑیوں کا چلنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو اور ٹریفک حادثات میں کمی آئے۔