لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 230 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 280 زخمی

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 230 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 280 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 280 افراد زخمی ہوئے۔

ان حادثات کے نتیجے میں 102 شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات زیادہ تر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔