کراچی(آئی این پی ) رینجرز سندھ اور پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سائٹ ایریا میوہ شاہ قبرستان کے قریب کی گئی جہاں رینجرز اور ایس آئی یو اہلکاروں کے چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ترجمان نے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو زخمی سمیت تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔