کوئٹہ(اے ایف بی) بلوچستان سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بازیاب کرالیا گیا، ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو 3 جون کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا اور کارروائی کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نور زئی کی بازیابی بدھ کی شب عمل میں آئی، انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا