قروات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظراسلام آباد میں پولیس کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے جس کیلئے پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے تاہم پولیس اہلکارغیر معیاری کھانے اور ناقص رہائش کے باعث پریشان نظر آتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطاب قروات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیوز میں پولیس اہلکارغیرمعیاری کھانے، ناقص رہائش، گندے واش رومز اورپانی کی قلت کی شکایت کر رہے ہیں۔یاد رہے اس قبل بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی۔