قروات میں گئے 700 سے زائد اہلکاروں نے ناقص رہائش اور سہولیات کی شکایات کیں ویڈیوز سامنے آگئیں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جس کے لیے پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے، تاہم اہلکار غیر معیاری کھانے اور ناقص رہائش کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قروات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں وہ غیر معیاری کھانے، ناقص رہائش، گندے واش رومز اور پانی کی قلت کی شکایات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی۔