اسلام آباد میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 12روزسے جاری دھرنوں سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا
سامان کی خرابی ، گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، حکومت شکایات کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے،بیان
کراچی (آئی ا ین پی )گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے سربراہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 12دنوں سے جاری دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں میں سامان کی خرابی اور گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کنٹینر کا کرایہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے۔