نائجیریا میں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کر لی

خود جڑواں ہیں، ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شریکِ حیات بھی جڑواں بہنیں ہوں
ابوجاہ (آئی  این پی  )نائجیریا میں ایک منفرد شادی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جہاں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کر لی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے شہر ایبادان میں واقع ایک چرچ میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،شادی میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثالی اورخوبصورت جوڑیوں کا ملاپ تھا۔اس موقع پر جڑواں بھائیوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ خود جڑواں ہیں،اس لیے انکی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ان کی شریکِ حیات بھی جڑواں بہنیں ہوں۔رپورٹ کیمطابق نائجیریا کا علاقہ ایبادان جڑواں بچوں کی غیر معمولی تعداد کے لیے مشہور ہے۔