فریال تالپور چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں

آج سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے باقاعدہ آغاز کریں گی
لاہور ( خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی سربراہ فریال تالپور چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، سینئر رہنماؤں قمر الزمان کائرہ اور ثمینہ خالد گھرکی،رانا فاروق سعید،شہزاد سعید چیمہ نے علاؤہ صوبائی وزیر انور سیال اور سعدیہ جاوید سمیت دیگر پارٹیرہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔فریال تالپور ایئرپورٹ سے سیدھا بلاول ہاؤس لاہور روانہ ہو گئیں، جہاں وہ قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ وہ آج سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں باقاعدہ آغاز کریں گی۔