پی پی پی رہنما فریال تالپور فریال تالپور کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، بیرسٹر سلطان گروپ کے 6 ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

آزاد کشمیر میں حکومت سازی  ، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ، فیصلے پر اعتماد میں لیا
 شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا، مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہی، ن لیگ آزادکشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی
بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری یاسر سلطان اور ملک ظفر شامل ہی، ملاقات میں سابق سینیئر مشیر آزاد کشمیر چوہدری ریاض بھی شریک تھے تھے
اسلام آباد (آئی این پی )آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی متحرک ہوگئی ،صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پی پی پی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔فریال تالپور کی صدر ریاست بیرسٹر سلطان کے ساتھ ملاقات میں سابق سینیئر مشیر آزاد کشمیر چوہدری ریاض بھی شامل تھے۔بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری یاسر سلطان اور ملک ظفر شامل ہیں۔