ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار زخمی، ہسپتال منتقل

 لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے 25 نمبر سٹاپ کے قریب ٹریکٹر، کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں 66 سالہ شاہد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو مزید علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔