وہ بظاہر ہشاش بشاش اور مستعد دکھائی دے رہے تھے، بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں
سلمان صفدر کل تمام تفصیلات سامنے رکھیں گے، جبکہ ملاقات میں زیادہ تر گفتگو قانونی امور پر ہی ہوئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کی اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے تقریباً چار گھنٹے ملاقات ہوئی، جو ہائیکورٹ کے حکم پر خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس دوران وہ بظاہر ہشاش بشاش اور مستعد دکھائی دے رہے تھے۔سردار لطیف کھوسہ کے مطابق ملاقات میں بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس دوران قانونی امور، مختلف مقدمات اور اپیلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوال پر سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ انہیں آنکھ اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، تاہم ملاقات کے دوران وہ بظاہر ہشاش بشاش اور مستعد دکھائی دے رہے تھے۔28ویں آئینی ترمیم سے متعلق قانونی مشاورت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، تاہم وہ اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ سلمان صفدر کل اس ملاقات کی تمام تفصیلات سامنے رکھیں گے، جبکہ ملاقات میں زیادہ تر گفتگو قانونی امور پر ہی ہوئی۔