اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے مریم نواز کی حکومت بالکل جا رہی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ آپ کی ملاقات ہوئی ہے، آپ سیاسی میدان میں چھکے پر چھکا مار رہے ہیں اور بال گرائو نڈ سے باہر پھینک رہے ہیں، چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ لوگ مریم نواز کی پنجاب حکومت گرانے جا رہے ہیں، اس پر کھل کر بات کریں؟ اس پر سردار لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ہاں تو مریم نواز کی بالکل حکومت جا رہی ہے، آپ فکر ہی نہ کریں۔