لاہور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماشاہ محمود قریشی کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی تاحال پی آئی سی میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کا ای ٹی ٹی کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ انہیں مزید ہسپتال میں رکھا جائے گایا ڈسچارج کیا جائے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔