سعودی شہزادے سلطان بن سلمان ،کمانڈر راحیل شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی
الریاض ( خصوصی رپورٹ ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق کی جانب سے الدرعیہ کی تاریخ، ثقافت اور تہذیبی ورثے پر مبنی مصوری کی منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ریاض میں منعقدہ منفرد مصوری نمائش میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اپنی تین سالہ محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ فن پارے پیش کیے، جن میں سعودی عرب کے تاریخی شہر الدرعیہ کے ماضی، ثقافت اور تہذیبی ورثے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔نمائش کا عنوان ماضی اور حال، سفیر کی نظر سے الدرعیہ رکھا گیا، جس میں سفیر پاکستان نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ تصاویر کے ذریعے سعودی عرب کی تاریخ اور جدید ترقی کے مختلف پہلوؤں کو کینوس پر نمایاں کیا۔تقریب میں سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف سمیت سعودی شخصیات، مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی حکام اور پاکستانی و سعودی کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہزادہ سلطان بن سلمان نے سفیر پاکستان احمد فاروق کی فنکارانہ کاوش کو سراہا۔نمائش نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ سفارت کاری صرف سرکاری ملاقاتوں تک محدود نہیں بلکہ فن، ثقافت اور تاریخ بھی قوموں کے درمیان محبت، دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے شرکاء نے سفیر پاکستان احمد فاروق کو مصوری کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی مصوری سے سعودی عرب کی ثقافت اور کلچر سے آگاہی حاصل ہوئی ہے!!!!!