شہری گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹرانسفر ، پراپرٹی ٹیکس بارے تمام ٹرانزیکشنز کرا سکیں گے
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں ایکسائزکے متلعقہ تمام ٹیکسز کی ادائیگی،معلومات کے لئے ٹونٹی فور سیون سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ لاہور میں فرید کورٹ ہا ئوس اورڈیفنس کے دفاتر میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے سروسز فراہم کی جائیں گی۔شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس کے متعلقہ تمام ٹرانزیکشنز کرا سکیں گے۔دونوں دفاتر میں تین شفٹوں میں ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ماڈل ٹا ئون موٹر برانچ آفس کو ختم کرکے سٹاف دیگر دفاتر میں تعینات کیا جائیگا۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی ایکسائزکے حکم پر پورا ہفتے دفاترکھلے رکھنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔رواں ماہ کے اختتام سے لاہور میں دونوں دفاتر میں ٹونٹی فور سیون سروس کا آغاز کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں یہ اہم سہولت دی جائے گی۔نوکری پیشہ و کاروباری پیشہ افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔