کوئٹہ :24گھنٹے کیلئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند

 سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث بند کی گئی: اعلامیہ، صارفین کو مشکلات 
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے باعث چوبیس گھنٹے کیلئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کر دی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی، ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات سرانجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔