ڈاکٹر اعجاز احمد
بچپن میں یہ کہانی سب نیپڑھی اور امتحانات میں لکھی بھی لیکن اس اصول کو ہم اپنے معاشرے میں لاگو نہیں کر پائے۔ وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔شاید ہماری جینز میں ہے یا انسانی فطرت کہ ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مشہور ہیں۔اگر ہم جنگل کے جانوروں کے رہن سہن اور ان کے رویوں پر غور کریں۔تو جو جانور جھنڈ کی شکل میں رہتے ہیں۔ جیسے جنگلی بھینسے، بندر،ہاتھی وہ نسبتا دوسرے جانوروں کے استحصال سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔کوئی بھی اچھا معاشرہ امداد باہمی کے اصول پر چلتا ہے اور وہ زیادہ ترقی کرتا ہے۔میری اس تمھید کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا مقصود ہے کہ زراعت کی طرح ڈیری فارمنگ بھی زیر عتاب ہے۔اس کی بڑی وجہ کسان اور چھوٹے ڈیری فارم حضرات کا ایک پلیٹ فارم پر نہ ہونا ہے۔ایک وقت تھا مرغی پالنا ہر کسی کی دسترس میں تھا۔اب حالات مختلف ہیں۔کارپوریٹ سیکٹر نے جن جپھا ڈالااور اب یہ کاروبار چند لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔غریب کسان اس روزی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ڈیری فارم کا شعبہ بھی کارپوریٹ سیکٹر نے اپنے چنگل میں لینے کی پوری تیاری کر لی ہے۔اگر چھوٹا ڈیری فارمر خواب غفلت سے نہیں جاگے گا۔ تو کچھ عرصہ بعد اس کام سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے۔چھوٹے ڈیری فارمرز کو امداد باہمی اور اتفاق میں برکت ہے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
اگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا تو بہت جلد کارپوریٹ سیکٹر اڑدھا چھوٹے سانپوں کو نگل جائے گا۔ اور راوی سب چین ہی چین لکھے گا۔
ریاست کا کردار ایک ماں کی طرح ہوتا ہے۔ اس کو بھی اسی طرح اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ چھوٹے ڈیری فارمرز کے مسائل اور ان کے حل کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا بہت ضروری ہے تا کہ چھوٹے طبقے کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
دودھ کی خالص فراہمی اور قیمت بہت بڑیچیلنج ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے شہروں کے اندر دو نمبر دودھ کی سپلائی چین پر کاری ضرب لگائی جائے۔ ڈیری فارمرز پر نئے قوانین کا اطلاق کرنا اس مسئلے کا حل نہیں۔ تین مرلے کے گھر میں بنے خود ساختہ کیمیکل ملے دودھ کے فارم پر شکنجہ کسا جائے فوڈ اتھارٹی کو جواب دہ بنایا جائے ان سے بازپرس کی جائے ان کے اثاثوں پر نظر رکھی جائے۔ جس زون سے کیمیکل ملا دودھ ملے فی الفور فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کو موردالزام گردانا جائے اور نوکری سے بر طرفی کم سے کم سزا ہونی چاہئے۔
اصل دودھ کی کھپت میں کیمیکل دودھ کا بہت ہاتھ ہے جس وجہ سے دودھ کو وافر تصور کیا جاتا ہے یہی ایک وجہ ہے دودھ ڈیمانڈ اور سپلائی کے اصول کیمطابق ریٹ مناسب نہیں ملتا۔اور چھوٹا ڈیری فارمر ہمیشہ دباؤ میں رہتا ہے۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈیری فارمرز کو امداد باہمی کے اصول کو اپناتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک کی طرح ایک کواپریٹو ادارہ بنانا ہو گا۔ تا کہ مستقبل میں کارپوریٹ سیکٹر کے ہم پلہ کوئی ادارہ ہو اور اس بلیک مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچ سکیں۔ریاست اپنی ماں کا رول اس طرح ادا کر سکتی ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ایک حد سے زیادہ دودھ کی پروڈکشن یا جانوروں کی تعداد نہ بڑھانے دے۔تا کہ چھوٹے کسان اور ڈیری فارمرز کا استحصال نہ ہو۔
دوسرا طریقہ دودھ کی خالص فراہمی اور مناسب قیمت برقرار رکھنے کے لئے آزمائشی طور پر پنجاب کے تین بڑے شہروں کے داخلی راستوں
پر پرائیویٹ کارپوریٹ سیکٹر کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ملکنگ سٹوران داخلی راستوں پر بنائے زیادہ سے زیادہ دودھ کولیکشن کاؤنٹر ہوں جدید لیب کے ذریعے دودھ کی کوالٹی چیک ہو گورنمنٹ کے مقرر کردی نرخ پر ہر کسی سے دودھ لینے کے پابند ہو۔ جب دودھ خالص سٹور ہو جائے گا صرف وہاں سے ہی سپلائیر دودھ اٹھائیں اور شہروں میں دکانات اور گھروں میں پہنچائیں۔اگر یہ بھی ممکن نہیں توکیمیکل دودھ کی مکمل روک تھام کے بعد کارپوریٹ سیکٹر کو صرف دودھ سے دوسری پروڈکٹ تیار کرنے کی صرف اجازت ہو دودھ فروخت کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ صرف انہی صورتوں میں ہم کسان اور چھوٹے ڈیری فارم کو تحفظ دے سکتے ہیں۔
اور ہم اپنی ریاست تک اپنی آواز صرف اسی صورت میں پہنچا سکتے ہیں اگر اتفاق میں برکت ہے والے فارمولے پر عمل کریں گے۔ نہیں تو دلی ہنوز دور است والا معاملہ