ترکیہ میں فٹبال سٹے بازی اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل

ترکیہ میں فٹبال سٹے بازی اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل

ترکیہ میں فٹبال میں غیر قانونی سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد حکام نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس اسکینڈل کے تحت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔ترک فٹبال فیڈریشن نے تحقیقات مکمل ہونے تک 1024 کھلاڑیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں سپر لیگ کے کلبز جیسے گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، دوسری اور تیسری سطح کی لیگیں بھی دو ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں تاکہ تحقیقات جاری رہ سکیں۔فیڈریشن نے فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کی اجازت بھی طلب کی ہے تاکہ کلب اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں اور کھلاڑیوں کی جگہ نئی ٹیمیں تشکیل دے سکیں۔ یہ کارروائی اس بڑے اسکینڈل کے نتیجے میں کی گئی ہے تاکہ کھیل کے معیار کو بحال کیا جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔