پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھارت کے سابقہ اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں، بابر اعظم 29 رنز بنا کر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جس سے وہ ویرات کوہلی کے ساتھ انٹرنیشنل سنچری بنانے کے حوالے سے برابر ہو گئے ہیں۔بابر اعظم کو انٹرنیشنل سنچری بنائے ہوئے 83 اننگز گزر چکی ہیں، جبکہ کوہلی نے بھی 2023 میں 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل، سرفہرست رہا سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا جنہوں نے 88 اننگز کے بعد سنچری بنائی، اور سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال کو 78 اننگز تک انتظار کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے اپنی آخری انٹرنیشنل سنچری ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف بنائی تھی۔