پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنی طویل سینچری کی خشک سالی کو ختم کر دیا ہے، راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے 83 اننگز کے بعد شاندار سنچری اسکور کی۔
یہ کارنامہ انہوں نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن کے وقفے کے بعد انجام دیا، آخری سینچری انہوں نے 30 اگست 2023 کو بنائی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم کے 83 اننگز تک سینچری نہ بنانے کا سلسلہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 2019 سے 2022 کے دوران جھیلا تھا۔ کوہلی نے بھی 83 اننگز کے بعد دبئی میں افغانستان کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کے اس برابر توقف کے بعد سینچری بنانا شائقین کے لیے ایک دلچسپ اتفاق بن گیا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں اور ٹیم کو ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، ان کی کور ڈرائیوز، پرسکون مزاج اور بہترین شاٹ سلیکشن سے ایک بار پھر ان کی پرانی فارم یاد آ گئی ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سینچری بابر اعظم کے لیے ایک بڑا موڑ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ پچھلے سال ان کی کارکردگی میں غیر مستقل مزاجی پر تنقید کی جا رہی تھی۔ اس اننگز نے ان کی صلاحیتوں پر دوبارہ مہر ثبت کی ہے۔سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین بابر اعظم کو مبارکباد دے رہے ہیں اور اس سنچری کو ان کی قابلیت کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔
Copy