دبئی میں لائف اسٹائل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نائب وزیراعظم حمدان بن محمد نے اگلے سال ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آج پہلی بار ایئر ٹیکسی نے عملے کے ساتھ پرواز کی، جو کہ باقاعدہ سروس شروع کرنے سے پہلے کی آخری آزمائشی پرواز تھی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ورٹی پورٹ زیر تعمیر ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس نئی ائیر ٹیکسی سروس کے آغاز سے دبئی کو پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے زیادہ موزوں اور سہولت بخش بنایا جائے گا، تاکہ شہر کی نقل و حرکت مزید آسان اور جدید بن سکے۔ یہ منصوبہ دبئی کے مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔