سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا آغاز

 میڈیکل کیلئے پہلی لسٹ یکم دسمبر، دوسری 5 ،تیسری 11دسمبر کو آویزاں کی جائیگی
 ڈینٹل کالجوں کیلئے پہلی2جنوری ، دوسری 8اور تیسری14جنوری کو لگانے کا اعلان
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے 21نومبر تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔سرکاری میڈیکل کالجوں کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر، دوسری 5 دسمبر اور تیسری 11دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ دوسری طرف سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 2جنوری،دوسری 8اورتیسری 14جنوری کو جاری ہوگی۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں 21نومبر تک وصول کی جائیں گی ، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں بالترتیب 18، 25اور 31دسمبر کو جاری ہوں گی، اسی طرح پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی پہلی لسٹ 5،دوسری 9اور تیسری 15جنوری کو جاری ہوگی۔تمام میڈیکل کالجز میں کلاسز 2 فروری 2026ء￿  سے اور ڈینٹل کالجز میں 2مارچ 2026ء  سے شروع ہوں گی۔