گیس سلنڈر دھماکے کا زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والا نوجوان لاہور کیہسپتال میں دم توڑ گیا۔گلشن فرید کالونی میں دودھ دہی کی دکان پر ہونے والے حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، متوفی آصف تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا تھا۔ پاکپتن میں گزشتہ دنوں گیس سلنڈر پھٹنے کے افسوسناک واقعے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، جسے حادثے کے روز تشویشناک حالت کے باعث فوری طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کیا گیا تھا۔ آصف لاہور کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن کی گلشن فرید کالونی میں واقع ایک دودھ دہی کی دکان میں پیش آیا تھا، جہاں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں آصف سمیت مجموعی طور پر چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔