مریم اورنگزیب کا اندرون شہر کا دورہ‘ بسنت انتظامات کا جائزہ لیا

شہریوں کے چہروں پر خوشی، حکومت نے سکیورٹی اور ٹریفک  کے مکمل انتظامات کرلئے:سینئر وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  بسنت فیسٹیول سے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، اور بسنت کو محفوظ و منظم بنانے کے لیے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے رات گئے اندرونِ شہر کا دورہ کیا اور موچی گیٹ سمیت دیگر گنجان آباد علاقوں میں بسنت انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بازاروں میں کیو آر کوڈڈ پتنگوں کے سائز اور چرخی کے بغیر کیو آر کوڈڈ ڈور کا موقع پر معائنہ بھی کیا۔مریم اورنگزیب نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کی جانچ کی اور دکانداروں و شہریوں سے براہِ راست بات چیت کی۔ شہریوں نے 25 سال بعد بسنت فیسٹیول کی بحالی پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور حکومتی اقدامات پر اطمینان کا بھی اعادہ کیا