ترکیہ کے صوبہ اسپارتا میں تربیتی پرواز کے دوران دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے، جن میں ہوابازی اسکول کے انچارج بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔
حادثے کی تفصیلات:
ایک بیل UH-1 Iroquois ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور دو ٹکڑے ہو گیا۔دوسرا ہیلی کاپٹر 400 میٹر دور بحفاظت لینڈ کر گیا۔
جاں بحق افراد:
5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔