نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق

نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق

نائیجیریا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 25 مسافر اور 7 فوجی اہلکار سوار تھے۔ طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا۔حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ ساحلی شہر اگبو کوڈا کے قریب سے برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔نائیجیریا کے صدر نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔