بھارتی میڈیا پر کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات، ارنب گوسوامی کی زبان سخت

بھارتی میڈیا پر کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات، ارنب گوسوامی کی زبان سخت

کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

 ریپبلک ٹی وی کے معروف اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے حالیہ پروگرام میں مسلمانوں اور کشمیری رہنماؤں کے خلاف زہر اگل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جسے انہوں نے "وائٹ کالر جہاد" قرار دیا۔گوسوامی نے سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ یہ رہنما بھارت دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ صحافی حافظ سعید کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں، جو کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی ایک اور مثال ہے۔

اس قسم کے بیانات سے بھارتی میڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا رجحان واضح ہوتا ہے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ بیانات صحافتی اقدار کی توہین کے ساتھ ساتھ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں۔ "وائٹ کالر جہاد" جیسے الفاظ کا استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک منظم نفرت انگیز بیانیہ کی عکاسی کرتا ہے۔