پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی، سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی، سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی، جو ان کی دوسری ایک روزہ سنچری ہے۔ انہوں نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی اور 87 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔ ہسا رنگا نے 59 اور سمارا وکرما نے 39 رنز بنائے۔ حارث روف نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ یہ میچ نہ صرف سنسنی خیز تھا بلکہ پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں ہی کی کارکردگی بھی قابل تعریف رہی۔