متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) سالم محمد سالم البواب الزعابی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ( آن لائن) متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے لیے نامزد نئے سفیر  میجر جنرل (ریٹائرڈ) سالم محمد سالم البواب الزعابی   اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ فلائی دبئی کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان آئے اور جلد ہی اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔میجر جنرل سالم محمد سالم البواب الزعابی سابق اماراتی سفیر  حمد عبید ابراہیم سلیم الزعابی  کی جگہ لیں گے، جو ایک ماہ قبل اپنی کامیاب  سبکدوشی کے بعد مصر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ نئے سفیر 2023 سے اب تک متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔سفیر الزعابی نے بین الاقوامی امور میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ وہ سابقہ طور پر  افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی بھی رہ چکے ہیں اور  رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ، برطانیہ  سے فارغ التحصیل ہیں