وزیرِ اعظم شہبازشریف وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

  لاہور (آئی این پی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا   شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے