پاورہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے قرض کی ادائیگی کردی گئی:اویس لغاری

اسلام آباد (آئی این پی )پاور سیکٹرز کے گردشی قرض سے چھٹکارے کے حوالے سے  پیشرفت ، حکومت نے پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے قرض کی ادائیگی کر دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  تصدیق کی کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659 ارب 6 کروڑ روپے قرض ادا کردیا ہے۔وزیر توانا ئی نے کہا  کہ قرض کی ادائیگی کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے کی گئی۔ سکوک ادائیگی پاکستان کی تاریخ میں ڈیٹ مارکیٹ کی سب سے بڑی ادائیگی ہے۔