دہشت گرد افغانستان سے رابطے میں اور وہاں سے ٹریننگ حاصل کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں، شواہد افغان حکام کو بھی پیش کئے جا چکے ہیں
شرپسند عناصر کا مناسب بندوبست کیا جائے گا، ہمیں اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے،، دہشتگردوں کو نہ روکا تو ہم بندوبست کریں گے،
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری خود کش حملہ جس نے بھی کرایا اسے بھگتنا پڑے گا اور تمام شواہد جلد سامنے لائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے رابطے میں ہیں اور وہاں سے ٹریننگ حاصل کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔ شواہد افغان حکام کو بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے حملے کے کئی پہلو ہیں اور تمام شواہد جلد سامنے لائے جائیں گے۔ جو بھی ملوث ہوگا، چاہے وہ کسی دوسرے ملک سے بھی ہو، معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دو ہفتے بعد اسلام آباد میں کوئی بھی گاڑی EMTAG کے بغیر داخل نہیں ہو گی۔وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ شرپسند عناصر کا مناسب بندوبست کیا جائے گا، ہمیں اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے ۔ دہشتگردوں کو نہ روکا تو ہم بندوبست کریں گے، سیکیورٹی پرسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، اسلام آباد کچہری خود کش حملہ جس نے بھی کرایا اسے بھگتنا پڑے گا۔