قطر اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے: شیخ محمد بن عبدالرحمن
دوحہ (آئی این پی )قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے نیتن یاہو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ، دوحہ پر اسرائیلی حملہ دراصل خود ثالثی کے اصول پر حملہ ہے،اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے یہ بات دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کے شترکہ اجلاس سے قبل بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قطر مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ، دوحہ پر اسرائیلی حملہ دراصل خود ثالثی کے اصول پر حملہ ہے