بھارت کے گجرات کے شہر سورت میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں 18 سالہ وی لاگر جان کی بازی ہار گیا۔
پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر حادثے کے وقت موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی تیز رفتار سے چلا رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے سبب پرنس کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک پر گر گیا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک چلتی رہی، جبکہ وہ زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا۔ اس خوفناک حادثے میں اس کا سر دھڑ سے علیحدہ ہوگیا۔
پولیس نے واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، نوجوان اپنی تیز رفتار بائیکنگ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول تھے۔ انہوں نے ستمبر میں KTM Duke 390 خریدی تھی، جسے وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں ’لیلیٰ‘ کے نام سے ظاہر کرتے تھے۔