وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ خزانہ نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے گئے ،جوہر ٹا ئون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ آن لائن کر دیا ۔