لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔ترجمان لیسکوکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 484ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے145 کے خلاف مقدمات درج کرکے21کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 19کمرشل،3زرعی اور462 گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انہیں 3لاکھ26ہزار983یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ68لاکھ72 ہزار816 روپے ہے۔