بھارتی فوج میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان، 800 سے زائد جوانوں کی خودکشی

بھارتی فوج میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان، 800 سے زائد جوانوں کی خودکشی

ویب ڈیسک:بھارتی افواج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں، جس کی جڑیں بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ میں پنہاں ہیں۔

 حال ہی میں سری نگر کے علاقے شیو پورہ میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نرمل پال سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ واقعہ 61 بٹالین کے جوان کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سابق فوجی افسران نے اس تشویش ناک صورتحال کو بھارتی افواج کی کمزور قیادت اور سینئر افسران کے غیر مناسب رویے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی افواج میں خودکشی کے واقعات گزشتہ پانچ سالوں میں تیزی سے بڑھ چکے ہیں، اور اس دوران 800 سے زائد فوجی اہلکار اپنے سینئر افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
خصوصاً کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خودکشی کا تناسب سب سے زیادہ ہے، جہاں کشیدہ سیاسی صورتحال، آپریشنز اور نامساعد حالات کی وجہ سے اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بھارتی فوج میں ہونے والی خودکشیوں کا یہ سلسلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی فوج میں ذہنی صحت کے مسائل اور غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔