حماس کے گروپ نے اسرائیلی وزیر اور اس کے بیٹے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا:رپورٹ

تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل میں امن عامہ کے ادارے "شاباک" اور پولیس نے انکشاف کیا ہے  کہ حماس سے تعلق رکھنے والے 4 مسلح افراد نے الخلیل کے علاقے میں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر اور اس کے ایک بیٹے کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شوفال اسرائیلی وزیر کے چھ بیٹوں میں سب سے بڑا ہے اور وہ اسرائیلی فضائیہ میں بطور ہواباز شمولیت کے لیے اس وقت تربیت حاصل کر رہا ہے۔