ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی کے لیے ٹرمپ کے امیدوار کو نشانہ بنایا: رپورٹ

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد امیدوار کاش پٹیل کو ایرانی ہیکر ز کی کارستانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایرانی ہیکروں نے بھارتی نژاد پٹیل کے رابطوں کی بعض معلومات تک رسائی حاصل کر لی۔سی این این نے دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں  بتایا کہ ایف بی آئی نے کچھ عرصہ قبل پٹیل کو آگاہ کیا کہ وہ ایرانی ہیکنگ کارروائی کے ہدف میں شامل تھے۔