واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں بدھ کو ملاقات کریں گے۔ بائیڈن پہلے ہی ری پبلکن پارٹی کی فیصلہ کن کامیابی کے بعد اقتدار کی پرامن منتقلی کا وعدہ کر چکے ہیں۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے اوول آفس میں ملاقات ہوگی۔