واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات بدھ کو ہو گی۔پریس سیکرٹرکی کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں کہاکہ صدر بائیڈن کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیموکریٹ کی ملاقات اوول آفس میں ہوگی۔عہدے سے سبکدوش ہونے والے اور منصب پر فائز ہونے والے صدور کے درمیان اس قسم کی ملاقات کو روایت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔