فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چارارب روپے جاری

نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے گئے
 لاہور(سپورٹس رپورٹر )محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلی فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری کئے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے فری سولر پینل منصوبے کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں۔ جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے