پنجاب حکومت کا فری سولر پینل سکیم میں چھ ماہ توسیع کا فیصلہ

وزیراعلی کے حکم پر سکیم کی مدت دسمبر6 تک بڑھادی گئی‘مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کئے جائیں گے
لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے فری سولر پینل سکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے،اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھادی گئی۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کیے جائیں گے جن پر دس ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔قرعہ اندازی کے ذریعے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولرسسٹم فراہم کیے جائیں گے،پنجاب کے تمام اضلاع اورتحصیلوں میں اسکیم کا اطلاق ہوگا،اب تک آٹھ لاکھ سیزائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں،اس سے قبل جون 2026تک اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔