سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا :وزیراعظم

تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں: سعودی وزیرسرمایہ کاری سے گفتگو
    ریاض(یواین پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے  سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون عملی شکل اختیار کررہا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ہونے والی پیش رفت، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التجویری نے عرب-اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔