بانی کی رہائی کے لئے کارکن اڈیالہ کی جانب مارچ کریں:علیمہ خان

 باجوڑ (آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کے لئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے  عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔علیمہ خان نے ان خیالات کا اظہار دورہ باجوڑ کے موقع پر ہیڈ کواٹر خار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کارکن عمران خان کی رہائی کے لئے گھروں سے نکلیں اور اڈیالہ پہنچیں، جب نکلیں تو کامیابی تک واپس نہیں آنا۔