کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے قریب موچکو میں 12 سالہ بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ کرنٹ لگنے سے موت کا لگ رہا تھا، تاہم لاش سے حاصل ہونے والے شواہد کچھ مختلف اور تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ بعض شواہد ممکنہ طور پر جنسی زیادتی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔ان کے مطابق واقعہ مشکوک نوعیت کا ہے، اسی لیے مزید تحقیق کے لیے نمونے (سیمپلز) حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور حتمی رپورٹ کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔