شہر کے علاقے ٹھوکر کنال سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے کے فوراً بعد غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نہر میں سرچ آپریشن کے بعد لاش کو باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھی بھجوایا جا رہا ہے، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا کسی اور نوعیت کا واقعہ، جبکہ قریبی علاقوں سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔